36

کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنا دیا گیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دلکش کور ڈرائیو کی دنیا معترف ہے اور اب سٹار بیٹر کی شاٹ کو تعلیمی نصاب کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے۔
انضمام الحق، محمد یوسف، ناصر حسین اور سنیل گواسکر سمیت دنیا کے نامور کمنٹیٹرز بھی اپنے تجزیوں کے دوران نوجوانوں کو بابر اعظم کی بیٹنگ کو دیکھ کر ان کی طرح کور ڈرائیو سیکھنے کے مشورے دیتے ہیں۔لیکن اب بابر اعظم کا دلکش ڈرائیو نصاب کا حصہ بھی بن گیا ہے جس کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان کے کور ڈرائیو کو وفاقی تعلیمی بورڈ کی نویں جماعت کی فزکس کی کتاب کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔طلبہ سے سوال کے طور پر پوچھا گیا ہے کہ اگر بابر اعظم 150 جے کی حرکی توانائی سے 120 گرام وزن والی گیند پر کور ڈرائیو کھیلیں گے تو گیند کس رفتار سے باونڈری لائن تک پہنچے گی؟بابر اعظم کی کور ڈرائیو کو نصاب میں شامل ہونے پر صارفین دلچسپ جوابات بھی دے رہے ہیں۔
ایک انٹرنیٹ صارف نے بابر اعظم کی نصاب میں شامل سوال والی تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اسی طرح سے فزکس پڑھنا چاہتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں