Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینکورونا وائرس: پاکستان سمیت دنیا بھر اموات کی تعداد26لاکھ 31 ہزار 996 ہو گئی

کورونا وائرس: پاکستان سمیت دنیا بھر اموات کی تعداد26لاکھ 31 ہزار 996 ہو گئی

اسلام آباد،عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 86 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 31 ہزار 996 ہو گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 42 لاکھ 38 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 17 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 42 ہزار 191 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 کروڑ 98 لاکھ 62 ہزارسے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 58 ہزار 213 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 5 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 70 ہزار917 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔روس میں 43 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 90 ہزار 275 ہے۔برطانیہ میں 42 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 24 ہزار 987 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 39 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر اور89 ہزار 565 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 31 لاکھ 78 ہزار 442 افراد متاثر اور 71 ہزار 961 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 31 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 811 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد13,377ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد597,497ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔