Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا وائرس سے مزید83 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید83 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد،پاکستان میںکورونا وائرس کی تیسری لہر مزید شدت اختیار کرگئی ،گزشتہ24گھنٹے میں 83 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 5,234افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 14,613افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 678,165افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید5,234 نئے کیسز رپورٹ ہوئیجس کے بعد پاکستان میں کورونا کیمریضوں کی تعداد 6لاکھ 78 ہزار 165ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 917 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ25ہزار953افرادکوروناکا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں89ہزار255،اسلام آباد میں59ہزار401،بلوچستان میں19ہزار610 ،گلگت بلتستان میں5045اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے12ہزار984کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 83 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 14613ہوگئی۔کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4504افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ پنجاب میں 6485،خیبرپختونخوا میں 2382،اسلام آباد میں572،بلوچستان میں209اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث358 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سیمتاثرہ56ہزار347 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,384مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,931 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ07ہزار205مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران50ہزار170کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5234افراد میں تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ297ہزار54افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔