Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانکورونا کے مزید 42مریض جاں بحق ،3876نئے کورونا کیسز رپورٹ

کورونا کے مزید 42مریض جاں بحق ،3876نئے کورونا کیسز رپورٹ

اسلام آباد ,ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 42 مریض انتقال کرگئے جبکہ 3876نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا کے 42مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13ہزار 799ہوگئی، چوبیس گھنٹے میں ملک میں مزید تین ہزار 876 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 6 لاکھ 23ہزار 135ہوگئی،24گھنٹے میں 40ہزار 946کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3876کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.46فیصد ہوگئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں تاحال 9,732,033کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 592 ہوگئی جبکہ اب تک 5 لاکھ 79 ہزار 760 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔