Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا کے وار جاری،مزید 98 اموات،4974 افرادمیں وائرس کی تصدیق

پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مزید 98 اموات،4974 افرادمیں وائرس کی تصدیق

اسلام آباد،کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں مسلسل اضافہ جاری،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد جاںبحق جبکہ4974میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا سے متاثرہ 3,303مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد14,530ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد672,931ہوگئی۔۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید4,974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 65 ہزار 680 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ23ہزار181افرادکوروناکا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں88ہزار099،اسلام آباد میں58ہزار557،بلوچستان میں19ہزار576 ،گلگت بلتستان میں5033اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے12ہزار805کیسز سامنے آچکے ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب میں 6427،خیبرپختونخوا میں 2363،اسلام آباد میں572،بلوچستان میں208اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث355 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ53ہزار127 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,303مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,148افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ05ہزار274مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران50ہزار055کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4974افراد میں تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ247ہزار37افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔