Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا،آج 40 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائیگی

ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا،آج 40 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائیگی

اسلام آباد،ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں ویکسین لگائی گئی۔کورونا ویکسین لگانے کی مرکزی تقریب این سی او سی میں ہوئی جہاں وفاقی وزیر اسد عمر مہمان خصوصی تھے۔سندھ میں ڈا یونیورسٹی میں تقریب ہوئی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی موجودگی میں ویکسین لگائی گئی۔پنجاب میں وزیراعلی عثمان بزدار ،خیبر پختونخوا میں وزیراعلی محمود خان جبکہ بلوچستان میں وزیراعلی جام مراد تقریبات کے مہمان خصوصی تھے۔گلگت بلتستان میں بھی ویکسین لگانے کی تقریب ہوئی، وزیراعلی خالد خورشید مہمان خصوصی تھے،اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی ویکسین لگانے کی تقریب ہوئی، وزیراعظم راجا فاروق حیدر مہمان خصوصی تھے۔کورونا ویکسین کیلئے ملک بھر میں 582سینٹر قائم کئے گئے ہیں، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا، عام شہری ڈبل ڈبل سکس پر میسج کے ذریعے ویکسین کیلئے اندراج کراسکیں گے۔ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہوگا،کل 582سینٹرز قائم کئے گئے ہیں،وفاق کے تحت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کو فراہم کر دی گئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق،پنجاب میں 189، سندھ میں 14،خیبرپختونخوامیں280،بلوچستان میں 44 ،اسلام آباد میں 14،آزاد کشمیر میں25اورگلگت بلتستان میں 16مراکز قائم کردیئے گئے ہیں،صوبے ،ضلع اورتحصیل کی سطح پر سینٹرزبنائے گئے ہیں۔این سی او سی نروسینٹرکے طورپرکام کریگا،تمام آپریشن ڈیجیٹل میکنزم سیکنٹرول کیا جائے گا،ویکسی نیشن کا عمل نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت کام کریگا۔چین سے 5لاکھ ویکسین لے کر پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ یکم فروری کوپاکستان پہنچا تھا۔دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی بتایا کہ ملک بھر میں آج سے کورونا ویکسین کا آغاز ہو گیا، آج 40 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگاء جائیگی، آنے والے دنوں میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد لوگ ویکسین لگوا سکیں گے، چائنیز ویکسین کے بعد اگلی ویکسین #AstraZeneca ہوگی جو چند ہفتوں میں پاکستان میں میسر ہو جائیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔