Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینرواں سال حج کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار

رواں سال حج کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار

ریاض ،سعودی عرب کی وزارت صحت نے حکم دیا ہے کہ رواں سال صرف ان افراد کو حج میں شرکت کرنے کی اجازت دی جائے گی جنہیں کووِڈ 19 سے بچا وکی ویکسین لگ چکی ہیں۔برطانوی خبررساں کی رپورٹ میں یہ بات سعودی اخبار عکاظ کے حوالے سے کہی گئی۔اخبار نے سعودی وزیر صحت کے دستخط شدہ ایک سرکلر کے حوالے سے بتایا تھا کہ ‘وہ افراد جو حج کے لیے آنا چاہتے ہیں ان کے لیے کووِڈ 19 کی ویکسین لازمی ہے اور (آنے کا اجازت نامہ لینے کے لیے)یہ مرکزی شرط ہوگی’۔اس کے علاوہ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ‘سال 2021 کے حج سیزن میں شرکت کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے لیے کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین لگوانا لازمی ہے’۔ایک سرکاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘حج 2021 کے لیے مکہ، مدینہ، مقدس مقامات اور داخلی پوائنٹس پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے درکاری افرادی قوت میں جگہ بنانے کے لیے پہلے سے تیاری کرلیں’۔سعودی وزیر صحت کے مطابق کہ حج اور عمرہ کے لیے ایک ویکسینیشن کمیٹی بنائی جائے گی جس میں انہوں نے شرکت کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے لیے ویکسین لگوانا لازم کیا ہے’۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جن افراد نے ویکسین لگوائی ہوگی اور اس کے بعد 2 یا 3 ہفتے گزر گئے ہوں تو ان کے کسی متاثرہ شخص سے رابطہ کرنے پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں اب تک 3 لاکھ 78 ہزار 2 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 6 ہزار 505 انتقال کر چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔