Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا کے باعث مزید 58افراد جان سے گئے ، 2,511نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 58افراد جان سے گئے ، 2,511نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد، پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 58افراد جان سے گئے جبکہ 2,511نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 13,595افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 609,964ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سیمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وبا سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید2,511نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6لاکھ09ہزار964ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 61 ہزار 582 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ88ہزار225افرادکوروناکا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں76ہزار379،اسلام آباد میں48ہزار495،بلوچستان میں19ہزار233 ،گلگت بلتستان میں4961اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے11ہزار089کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندا سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید58مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13595ہوگئی۔کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4461افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ پنجاب میں 5812،خیبرپختونخوا میں 2169،اسلام آباد میں526،بلوچستان میں202اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث322 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سیمتاثرہ23ہزار355 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,895مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,136افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ73ہزار014مریض کورونا وائرس کو شکست دیچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران35ہزار303کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2511افراد میں تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 95لاکھ65ہزار066افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔