Friday, March 29, 2024
ہومدنیاچین کا تخفیف اسلحہ کے حوالے سے عملی اقدامات پر زور

چین کا تخفیف اسلحہ کے حوالے سے عملی اقدامات پر زور

اقوام متحدہ میں چینی مندوب کی تخفیف اسلحہ کے حوالے سے امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر کڑی تنقید
جاپان ایٹمی آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے اپنے غلط فیصلے کو منسوخ کرے ، گینگ شوانگ
اقوام متحدہ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چینی وفد کے سربراہ گینگ شوانگ نے
اقوام متحدہ کی 76 ویں جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور عالمی سلامتی کمیٹی کی عام بحث کے موقع پر اہم خطاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سلامتی کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے ، عالمی اسٹریٹجک توازن اور استحکام کو چیلنجز کا سامنا ہے ، اسلحہ کنٹرول اور تخفیف اسلحہ کا کثیر الجہتی نظام دوراہے پر ہے ، اور عالمی برادری کو ایک اہم انتخاب کا سامنا ہے کہ کہاں جانا ہے۔
گینگ شوانگ نے واضح کیا کہ بین الاقوامی اسلحہ کنٹرول اور تخفیف اسلحہ عالمی امن اور استحکام سے وابستہ ہے۔اقوام متحدہ کے تحت  70 سال سے زائد عرصے سے ، اس نظام نے اسٹریٹجک ہتھیاروں کے خطرے کے خاتمے ، عالمی اسٹریٹجک استحکام کو فروغ دینے اور عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں مثبت شراکت کی ہے۔ اس وقت بین الاقوامی برادری کو اس نظام کے ارد گرد چار بڑے انتخاب کا سامنا ہے: اول ، سرد جنگ کی ذہنیت ،تقسیم اور تصادم پیدا کرنا ہے ، یا کثیرالجہتی کو فروغ دینا اور اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔ دوم ، کثیرالجہتی قوانین کو کمزور کرنا ہے یا پھر  ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے تخفیف اسلحہ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔ سوم ، اختلاف رائے رکھنے والے ممالک کو دبانے کے لیے جیو اسٹریٹیجی لاگو کرنی ہے ، یا معروضی اور منصفانہ طور پر سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔ چوتھا ، تکنیکی اجارہ داری کے لیے اپنی خوبیوں کا غلط استعمال کرنا ہے ، یا کھلے پن اور رواداری کی حوصلہ افزائی سے مشترکہ طور پر قوانین وضع کرنے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو انسانیت کے ہم نصیب سماج کے تصور کی روشنی میں آگے بڑھنا چاہیے اور ذمہ دارانہ انداز میں دانشمندانہ انتخاب کرنا چاہیے۔انہوں نے اپنے خطاب میں تخفیف اسلحہ کے حوالے سے امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر کڑی تنقید کی اور  جاپان پر بھی زور دیا کہ وہ ایٹمی آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے اپنے غلط فیصلے کو منسوخ کرے اور کھلے ، شفاف اور ذمہ دارانہ انداز میں عالمی برادری کے خدشات کو مناسب طور پر دور کرے۔