Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانچیئر مین سی ڈی اے کا طویل عرصہ سے بند لیڈیز کلب منصوبے پر فوری کام شروع کرنیکا حکم

چیئر مین سی ڈی اے کا طویل عرصہ سے بند لیڈیز کلب منصوبے پر فوری کام شروع کرنیکا حکم

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئر مین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) عامر احمد علی نے جی ٹین مرکز میں طویل عرصہ سے بند پڑے لیڈیز کلب منصوبے پر فوری طور پر دوبارہ کام کے آغاز کی ہدایات جاری کردیں،تاکہ شہریوں کو صحت اور کلب کی موثر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔شعبہ انجنیئرنگ کو مزکورہ منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو کم سے کم وقت میں دورکرکے جلد ازجلد منصوبے کو مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کردیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )جی ٹین مرکز میں موجود لیڈیز کلب منصوبے کودوبارہ شروع کرنے کیلئے پرعزم ہے۔مزکورہ لیڈیز کلب کی بلڈنگ پراجیکٹ 2007 میں شروع کیا گیا تھا،تاہم مزکورہ منصوبے پرکام مئی 2009 میں مکمل طور پر رک گیا تھا۔منصوبے کااسٹرکچر 100فیصدمکمل ہے،جبکہ مزکورہ عمارت 97،000مربع فٹ کورڈ ایریا ہے۔مذکورہ کلب کی تکمیل سے شہریوں کوآٹریم لاؤنج،فیملی لاؤنج، 150 افراد کیلئے ڈائننگ ہال،باربی کیو ٹیرس،کافی شاپ،ریڈنگ روم،لائبریری، سنوکر کا کمرہ،ہوبی روم(من پسند کھیل کاکمرہ)،بیکری کی سہولیات ،جبکہ تفریحی سہولیات میں150 سے 170 افراد کے لئے مووی تھیٹر ، سنیما،بچوں کے کھیلنے کیلئے جگہ، ضیافت کی سہولیات میں 2 ضیافت ہال،دلہنوں کیلئے2 کمرے، صحت اور کھیلوں کی سہولیات میں تیراکی کیلئے سوئمنگ پول،جمنازیم،ایروبکس،2اسکواش کورٹ،ملٹی پرپزاسپورٹس ہال،اور 2 لان ٹینس کورٹس کی سہولیات میسر ہونگی۔مذکورہ منصوبے پر گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ کام رکنے کی وجہ سے متعدد دشواریوں کا سامناہے،جن کو کام شروع کرنے سے پہلے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم اب چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے انجینئرنگ ونگ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام معاملات اور حائل رکاوٹوں کو حل کریں اور باقی کاموں کو کم سے کم وقت میں مکمل کریں تاکہ اس سہولت پر خرچ ہونے والی عوامی رقم کا صحیح استعمال ہوسکے اور شہریوں کواتھارٹی کی جانب سے صحت اورکلب کی موثر سہولت فراہم کی جاسکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔