Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادنا اہل ٹولہ ڈبل بیسک پلاٹ اور بھرتیوں کا جواب دے، چوہدری محمد یسین

نا اہل ٹولہ ڈبل بیسک پلاٹ اور بھرتیوں کا جواب دے، چوہدری محمد یسین

اسلام آباد،سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یسین گروپ)کے زیر اہتمام سیکٹر جی فائیو گورنمنٹ ہاسٹل میں انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام اور ایف ٹین مرکز میں سٹی سیوریج کے ملازمین کی تقاریب منعقد ہوئیں،انوائرمنٹ سے نائب صدر لیبر یونین علی رضا سپروائزراور نعیم اختر سپروائزر کی قیادت میں چوہدری خالد،چوہدری محمد وحید،امجد خان،چوہدری نوید،محمد یوسف،صابر مغل،چوہدری ایاز احمد،چوہدری نوید احمد،راشد حسین کیانی،چوہدری نثار احمد،غلام مہدی،اشفاق اعوان اور سٹی سیوریج ایف ٹین سے حاجی رسان،شاہ دراز،محمد اعجاز،محمد ارشد، سعید الحق،راشد مسیح،جمیل گل،شہباز مسیح،محمد خلیل،بوٹا مسیح،عارف مسیح،عاشق مسیح،جی نائن سے ندیم مسیح،سعید جونی،شہباز مسیح،شکیل مسیح،عباد مسیح،جی ٹین سے دانیال مسیح،سلیم مسیح اور انکے دیگر ساتھیوں نے لیبر یونین(امان اللہ گروپ)کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یسین گروپ)میں شمولیت کا اعلان کیا،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یسین نے نئے شامل ہونے والے تمام ملازمین کو مزدور یونین میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ2017میں نا اہل ٹولے نے سی ڈی اے کے محنت کشوں کو ڈبل بیسک،پلاٹوں کی الاٹمنٹ اورانکے بچوں کی بھرتیوں کا جھانسہ دے کر اور سبز باغ دکھا کر اقتدار حاصل کیا لیکن آج وہ ان محنت کشوں کا سامنا کرنے سے گھبرارہے ہیں اور ریفرنڈم کا سامنا کرنے کی بجائے عدالتوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کی نا اہلیوں کی بدولت ملازمین کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے ہفتے کے روز کی چھٹی بحال کرانے کی طرف مرکوز کروادی گئی اور سٹی سیوریج جیسے اہم شعبے میں سٹاف،مشینری اور آلات کی کمی باوجود کام کرنے والے ملازمین کو زیادتوں کا نشانہ بنایا گیا،2017میں ایک سازش کے تحت مزدور یونین کو منظر عام سے ہٹایا گیا کیونکہ ہماری تنظیم نے مسیحی ملازمین کے لیے ویٹی کن سٹی،اوجڑی الانس،سینی ٹیشن کی نجکاری کرنے کے ساتھ 20%سپیشل الانس،پلاٹوں کی الاٹمنٹ،بیوہ فنڈ کا قیام،بیواں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ،فل بیسک عید الانس،حافظ و پادری الانس اور ادارے کی تقسیم کے خلاف جو جدوجہد کی وہ مزدور دشمن ٹولے اور انکو اقتدار میں لانے والی قوتیں برداشت نہ کر پائیں لیکن میں اپنے محنت کشوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ایک بار پھر ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ہم دوبارہ سے محنت کشوں کی خوشحالی اور ترقی کے سفر کو ازسرنو جاری رکھیں گے،ہم نے ہمیشہ اخلاقیات کے دائرے میں اپنے مخالفین کی کارکردگی پر بات کی اور کبھی بھی کردار سے گری ہوئی بات نہیں کی کیونکہ سی ڈی اے کے محنت کش نے اہلیت کی بنیاد پر ووٹ ڈالناہے نہ کہ کردار کشی کی سیاست کو مدنظر رکھنا ہے،شمولیتی تقریبات میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین اورنگزیب خان،چوہدری زاہد احمد،احمد علی شیرازی،راجہ رئیس،ملک رحمان،ملک کمال،سردار مبین،راجہ قدیر،ارشاد کھوکھر،شفاعت اللہ،نشاط اکبرستی،سلمان شاہ فورمین،بابر اعوان،راجہ نثارسمیت انوائرمنٹ اورسٹی سیوریج کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔