Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانلڑکیوں کوپراپرٹی سمجھنااسلام کیخلاف ہے، فواد چوہدری

لڑکیوں کوپراپرٹی سمجھنااسلام کیخلاف ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام عورتوں کو حقوق دیتا ہے ،مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے ، لڑکیوں کوپراپرٹی سمجھنا اسلام کیخلاف ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لکھا کہ مرضی سے شادی ہرلڑکی کابنیادی حق ہے ،اسلام عورتوں کوجو حقوق دیتا ہے مرضی کی شادی ان حقوق میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے،لڑکیوں کوپراپرٹی سمجھنا خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی اور لڑکے کو کھلے عام ایک دوسرے کو شادی کیلئے پروپوز کرنے پر انتظامیہ نے دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔ نجی یونیورسٹی میں لڑکی اور لڑکے نے اپنے ساتھیوں کے سامنے ایک دوسرے کو شادی کیلئے پروپوز کیا ، لڑکی نے لڑکے کو پھول پیش کیے اور شادی کی پیشکش کی۔لڑکے نے خوشی خوشی پیشکش قبول کی اور اس موقع پر موجود ساتھی طلبہ تصویریں بناتے رہے، پروپوزل قبول ہونے پر طلبہ نے خوشی سے نعرے لگائے۔اس حوالے سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکی اورلڑکے سے جواب طلبی کی مگر وہ پیش نہ ہوئے جس کے بعد انتظامیہ نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔اسلام کیخلاف ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔