Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے، شہر اقتدارکی خوبصورتی اور ہریالی میں اضافے کیلئے کام جاری

سی ڈی اے، شہر اقتدارکی خوبصورتی اور ہریالی میں اضافے کیلئے کام جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی اور ہریالی میں اضافے کیلئے دن رات کام جاری ہے۔اسی ضمن میں شہر بھر میں بڑے پیمانے پرگلاب،پھولدار، پھلداراورسایہ دار پودے اور درختوں کی شجرکاری کی جاری ہے۔گزشتہ چند یوم کے دوران سیونتھ ایونیو،جناح ایونیو،شاہراہ دستور،مارگلہ روڈ،سری نگر ہائی سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر جدید آرٹ اورمختلف ڈیزائن سے مزین اسٹیٹ آف دی آرٹ شجرکاری کی گئی جبکہ مزکورہ شاہراہوں اورایونیوز کے حسن کومزید نکھارنے کیلئے فلاور پلانٹرز کا بھی اضافہ کیاگیا ۔دوسری جانب اس قدرتی حسن سے مالامال شجرکاری اور گل بوٹوں کے نظاروں سے رات میں بھی لطف اندوز ہونے کیلئے ان پودوں اور درختوں کے اطراف انتہائی خوبصورت لائٹیں بتیاں بھی نصب کی گئی ہیں۔دوسری جانب شہر بھر کے قدرتی نالوں کو ماحول دوست، صاف کرنے اور دوبارہ گندہ ہونے سے بچانے کیلئے ان کے اطراف اسٹون پیچنگ اور شجرکاری کاکام بھی تیزی سے کیا جارہا ہے۔مذکورہ ندی نالوں کے ڈھلوانوں اور فرش پر اسٹون پیچنگ کے ساتھ درخت بھی لگائے جارہے ہیں تاکہ ان قدرتی حسن بحال ہونے کے ساتھ مالیاتی آلودگی بھی کنٹرول ہوسکے۔مزکورہ پچنگ سے نالوں کی صفائی کے بعد روز روز دوبارہ نالوں کو صاف نہ کرنا پڑے۔جبکہ سلوبز اور اطراف کی پچنگ سے نہ صرف نالے صاف اور ماحول دوست ہونگے بلکہ مذکورہ اسٹون پچنگ سے فلٹر ہو کر پانی بھی صاف ہوجائے گا۔ اسٹون پچنگ طوفان اور بارش کے پانی کے بہائو کو کنٹرول کرتی ہے،ندی نالوں کوکٹائو سے روکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔