Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے کا شہریوں کی تفریح کیلئے کل سے ثقافتی سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ

سی ڈی اے کا شہریوں کی تفریح کیلئے کل سے ثقافتی سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے اشتراک سے وفاقی دارالحکومت کی مختلف مارکیٹوں میں لوگوں کی تفریح کیلئے (آج ) بروز ہفتہ سے ثقافتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جس کے تحت مختلف مارکیٹوں میں انسٹرومنٹ میوزک سمیت مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ جسے اہلیان اسلام آباد بمعہ فیملی لطف اندوز ہو سکیں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے رواں سال مارچ میں جشن بہاراں بھرپور طریقے سے منانے کے پلان پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈی اے دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کیساتھ بھی اشتراک کرے گی۔ اس موقع پر اسلام آباد کے رہائشیوں کی تفریح کیلئے انسٹرومنٹ میوزک ، تھیٹر ، مشاعرہ سمیت کئی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جس میں بین الاقوامی، قومی اور مقامی سطح کی شہرت کے حامل گلوگار، فنکاراور شعرا شرکت کریں گے۔ جشن بہاراں کا مقصد عوام کو تفریح کی بہترین سہولت فراہم کرنے کیساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف علاقوں کے کلچر سے آگاہی دینا ہے ۔ مزید برآں اس ضمن میں یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ جش بہاراں کو سی ڈی اے کے کیلنڈرمیں شامل کیا جائے گا اور ہرسال جشن بہاراں بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ رواں سال اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے سی ڈی اے کے شعبہ انوائر منٹ سمیت دیگر شعبے پھولوں کی نمائش سمیت مختلف پروگراموں کو حتمی شکل دے رہیبیں.اس سلسلے میں سی ڈی ایکی ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔