اسلام آباد(سب نیوز )جنرل سیکریٹری سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نعمت اللہ مسعود صاحب نے وفد کے ہمراہ ممبر انسپیکشن ریاض احمد رندھاوا کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب میں شرکت کی، سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے وفد میں چیئرمین ریاض خان ،سینئر وائس پریزیڈنٹ چوہدری کامران بخت ،سپریم ہیڈ صفدر سلیم ،سیکریٹری انفارمیشن ملک سلیم سیکریٹری ایڈمن عبدالرحیم گاذر ،جوائنٹ سیکریٹری شبیر تنولی فنانس سیکرٹری آفتاب حسین ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اصغر امام نے شرکت کی۔ الوداعی تقریب کا انعقاد کانفرنس ہال سی ڈی اے ہیڈ آفس کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری نعمت اللہ مسعود نے اپنے خطاب میں جناب ریٹائر ہونے والے ممبر انشپیکن ریاض احمد کو کاوشوں کی تعریف کی ان کے 30سالا دور میں ان کی ادارے کے لیے کی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس پروگرام میں ممبر پلانگ وسیم حیات باجوہ ممبر فنانس مظہر حسین شاہ۔ ڈائریکٹر ایڈمن فیاض احمد وٹو جنرل سیکریٹری آل آفیسر ایسوسی ایشن محمد شریف اشرف گجر کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے کے تمام آفیسرز نے بھی شرکت کی تقریب کے اختتام پر سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے شیلڈ اور پھول پیش کیے گئے۔
ہوماسلام آبادسی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کی ممبر انسپیکشن ریاض احمد رندھاوا کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب میں شرکت