Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانبھارت کی بھول ہے کہ فوجی طاقت سے آزادی مانگنے والے کشمیریوں کی آواز کو دبا لے گا، صدر مملکت عارف علوی

بھارت کی بھول ہے کہ فوجی طاقت سے آزادی مانگنے والے کشمیریوں کی آواز کو دبا لے گا، صدر مملکت عارف علوی

مظفرآباد،صدرمملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ طاقت سے آزادی و حریت کے متوالوں کو نہیں دبایا جا سکتا اور بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں آزادی مانگنے والے کشمیریوں کی آواز کو اپنی فوجی طاقت سے دبا لیگا۔

ایوان صدر مظفرآباد میں صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان نے کہا کہمقبوضہ جموں و کشمیر میں ہمارے بھائی اور بہنیں بھارت کے بد ترین غیر انسانی ظلم وجبر کے باوجود اپنی آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے انسانی تاریخ کی بیمثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ ہم مقبوضہ جموںو کشمیر کے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کا ہر بچہ بوڑھا اور جوان اسجدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور ہمیں یہ کامل یقین ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر میں غلامی کی سیاہ رات سے روشن صبح آزادی ضرورطلوع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم نے یوم یکجہتی کشمیر منا کر اہل کشمیر کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے حق خود ارادیت کی جدو جہد میں تنہا نہیں ہیں اور ساتھ ہی بھارت کو بھی یہ پیغام دیاہے کہ پاکستان جموں و کشمیر کے معاملہ پرکوئی سمجھوتا کرے گا اور نہ ہی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت سے ایک انچ پیچھے ہٹے گا۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہمقبوضہ کشمیر کی 80 لاکھ آبادی میں 33لاکھ بھارتی شہریوں کو شامل کرنے کے پیچھیبھارت کی سازش ہے کیوں کہ وہ چاہتا ہے کہ مقبوضہ ریاست کی آبادی کے تناسب میںتبدیلی لا کر مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقواممتحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انسانی حقوق کی جن بد ترین پامالیوںکا تفصیل سے ذکر کیا ہے بد قسمتی سے اقواممتحدہ نے آج تک اس رپورٹ کی بنیاد پر بھارت سے کوئی باز پرس نہیں کی۔ اس موقع پرگفتگو کر تے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ اہل جموں و کشمیر خاصطور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کامل یکجہتی کا اظہار کرنے پر ہم پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا دل کی اتھاہگہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کیوں کہ اہل پاکستان نے آزادی کی جدوجہد میںمصروف کشمیریوں کو بہت واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیںبلکہ پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیراب صرف آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک بین الاقوامی تحریکبن چکی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ آج یہ دن پاکستان اور آزاد کشمیر کے علاوہ دنیا بھرمیں منا کر کشمیر کی تحریک آزادی کو عالمی سول رائیٹس موومنٹ بنانے کی بنیاد رکھدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سری نگر،بارہ مولا، اسلام آباد، سوپور، شوپیاں، پونچھ اور جموں کے رہنے والے اپنے محصوربھائیوں اور بہنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ زندگی کی آخری سانس تک ان کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دیں گے اور اس سلسلہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ قبل ازیں صدر مملکت نے صدر سردار مسعود خان اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک وفد سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور ان سے مقبوضہ کشمیر کی موجود صورت حال اور وہاں بھارتی اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیالکیا۔ حریت وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عالمی سطحپر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے مربوطجدوجہد ضروری ہے۔ انہوں نے کہ کشمیر کی تحریک آزادی کو عوام کی عالمی تحریک بنانااب ناگزیر ہو چکا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین کو ہیرو قرار دیتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حریت کانفرنس کے رہنما زیادہ موثر انداز میںکشمیریوں پر بیتنے والے حالات کی کہانی دنیا کو سنا سکتے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔