Tuesday, April 16, 2024
ہومپاکستانایف آئی اےکی کارروائی، سابق صدر سواں گارڈن انصر گوندل گرفتار

ایف آئی اےکی کارروائی، سابق صدر سواں گارڈن انصر گوندل گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسلام آباد نے سواں گارڈن کے سابق صدر انصر گوندل کو گرفتار کر لیا

بدھ کو ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے سابق عہدیدار کو سوسائٹی کے فنڈز میں خرد برد ،زمینوں کے لین دین میں فراڈ کے الزامات کے باعث گرفتار کیا

ذرائع کے مطابق انصر گوندل کے خلاف ایف آئی اے کو متعدد شکایات ملی تھیں جن میں سواں گارڈن میں زمینوں کے لین دین میں فراڈ ،پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس شامل ہے،ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سابق عہدیدار کے خلاف سوسائٹی کے فنڈز میں بھی خرد برد کی شکایات ملی تھیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے انصر گوندل کے خلاف باقاعدہ تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔