Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسپریم کورٹ: آغا سراج درانی کو ضمانت دینے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ: آغا سراج درانی کو ضمانت دینے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد،سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ضمانت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ضمانت دینے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آغا سراج درانی سمیت دیگر شریک ملزمان کا کیس سندھ ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام ملزمان کی ضمانت برقرار رہے گی تاہم سندھ ہائی کورٹ حقائق کا دوبارہ جائزہ لے کر 2 ماہ میں فیصلہ کرے۔عدالت نے ہدایت کی کہ سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ڈویژن بینچز قومی احتساب بیورو (نیب)مقدمات کی سماعت کریں۔خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکرسندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی سمیت 9ملزمان کی درخواست ضمانت دسمبر2019 میں منظور کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔