اسلام اباد(کرائم رپورٹر)نجی ٹھیکدار کی جانب سے فیصل مسجد آنے والے شہریوں سے غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کئے جانے کا انکشاف، سی ڈی اے انفورسمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کا شہریوں کی شکایات پر فیصل مسجد کا اچانک دورہ، نجی ٹھیکدار کی جانب سے معاہدہ سے ہٹ کر پارکنگ فیس وصول کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کے مطابق الصادات ٹریول کمپنی کمرشل گاڑیوں کے علاوہ عام گاڑیوں سے بھی پارکنگ فیس وصول کرتی تھی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کمپنی پر جرمانہ عائد کرکے عام گاڑیوں کیلئے فری پارکنگ کا بینر بھی اویزا کردیا گیا جبکہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے سی ڈی اے کی جانب سے ترجمان بھی فیصل مسجد میں تعینات کردیا گیا ہے۔
غیرقانونی فیس وصولی کی شکایت پر فیصل مسجدکے پارکنگ ٹھیکدارپر جرمانہ عائد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔