Friday, October 18, 2024
ہوماسلام آبادپانچ ہزار سے زائدمنی مزدا ٹرکوں کا ریکارڈ اچانک غائب،ٹرک مالکان اور ڈرائیور کا احتجاج، 2 فروری کو دھرنا دینے کا اعلان

پانچ ہزار سے زائدمنی مزدا ٹرکوں کا ریکارڈ اچانک غائب،ٹرک مالکان اور ڈرائیور کا احتجاج، 2 فروری کو دھرنا دینے کا اعلان

عارف والا(ابرار احمد)پانچ سال قبل نیلام ہونے والے37 ہزار سے زائدمنی مزداٹرکوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈمحکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ سے اچانک غائب ہو گیا۔رجسٹریشن کی منسوخی پرٹرک مالکان اور ڈرائیور نے جمال چوک میں شدید احتجاج کیا اور 2 فروری کو بند روڈ لاہور میں دھرنا دینے کا اعلان بھی کردیا۔ شرکا کا مطالبہ ہے کہ حکومت نوٹس لے اور رجسٹریشن بحال کرائے ورنہ ملک بھر سے قافلے کل یکم فروری کو دھرنے کیلئے روانہ ہوجائیں گے جبکہ اس حوالہ سے ترجمان ایکسائز پولیس کا کہنا کہ نیلام شدہ گاڑیوں کا ڈیٹا ہمارے پاس نہیں آیا ہے جونہی ہمارے پاس ڈیٹا آئے گا تو اسی وقت ہم ان گاڑیوں کو ویب سائٹ پر آن لائن کردیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔