Friday, November 29, 2024
ہومتازہ ترینروس کی بحری افواج نے بھی یوکرین پر حملہ کر دیا

روس کی بحری افواج نے بھی یوکرین پر حملہ کر دیا

ماسکو ،روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کر دیا گیا ہے ، روس کی فضائی فوج یوکرین کے مختلف حصوں پر رات گئے سے بمباری کر رہی تھی مگر اب روس کی بحری افواج نے بھی یوکرین پر دھاوا بول دیا ہے ۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے مطابق روسی بحریہ کی جانب سے بلیک سی میں یوکرین کی ائیر بیس پر میزائل حملہ کیا گیا ہے ۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق ہم نے یوکرین کے ائیر بیس اور ائیر ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ کر دیا ہے ۔روس کی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے شہری علاقوں کو ہم سے کوئی خطر نہیں ،

ہمارا ہدف صرف یوکرین کے فوجی اڈے اور دفاعی تنصیبات ہیں ۔واضح رہے کہ روس نے گزشتہ رات گئے یوکرین پر حملہ کیا ہے ، یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت دیگر علاقے روسی طیاروں کی بمباری سے گونج رہے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔