Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانجوڈیشل کمیشن اجلاس، سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9ججز نامزد، چیف جسٹس کا ووٹ دینے سے گریز

جوڈیشل کمیشن اجلاس، سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9ججز نامزد، چیف جسٹس کا ووٹ دینے سے گریز

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوچکا ہے، جس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے ججز کی نامزدگی کا معاملہ زیر غور آیا، جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 ججز نامزد کر دیے۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین خان شریک ہوئے جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔کمیشن اجلاس میں روشن خورشید بروچہ اور ممبر پاکستان بار اختر حسین بھی شریک ہوئے، حکومت سے فاروق ایچ نائیک اور شیخ آفتاب احمد شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس کے کے آغا سندھ میں آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، آئینی کمیٹی جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال اور محمد سلیم جیسر پر مشتمل ہوگی۔آئینی بینچز کے لیے جسٹس ذوالفقار علی سانگی، جسٹس ارباب علی، جسٹس یوسف علی سید، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ثنا منہاس اکرام کو نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئینی بینچز کی تشکیل کے لیے جوڈیشل کمیشن میں اکثریتی رائے سے فیصلہ ہوا، آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کے حق میں گیارہ ووٹ آئے۔جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اختلافی رائے دی، جبکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے حق یا مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔گزشتہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز کو 24 نومبر تک آئینی بینچ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔