اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق دونوں کو ٹریفک اہلکار پر تشدد کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ایمان مزاری کو آبپارہ پولیس نے گرفتار کیا۔
یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس کی جانب سے ایمان مزاری کو تھانہ وومن منتقل کردیا گیا۔