Sunday, December 15, 2024
ہومبریکنگ نیوزشدید موسمی اثرات کے باعث پاکستان میں ملیریا سے اموات میں اضافہ

شدید موسمی اثرات کے باعث پاکستان میں ملیریا سے اموات میں اضافہ

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شدید موسمی اثرات سے پاکستان اور ملاوی میں ملیریا انفیکشن کی وجہ سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
سربراہ عالمی ادارہ صحت پیٹر سینڈز کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس سیلاب کے بعد ملیریا انفیکشن کیس 4گنابڑھ کر 16لاکھ ہوگئے ہیں۔
پیٹر سینڈز کے مطابق ملاوی میں طوفانی بارشوں کے سبب ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال ملیریا کے عالمی دن پرخطرے کی گھنٹی بجا نے کا موقع ہے۔
پیٹر سینڈز کا کہنا ہے کہ ملیریا کی خراب ہوتی صورتحال ختم کرنے کے لیے ابھی کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ملاوی میں بارش کے بعد بننے والے تالاب ملیریا کے مچھروں کی افزائش کے لیے مثالی جگہ بن گئے ہیں۔کل 25 اپریل کو دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن منایا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔