Tuesday, July 1, 2025
ہومدنیاتائیوان کے مسئلے پر قیاس آرائیاں ایک سنگین چیلنج اوراشتعال انگیزی کے مترادف ہیں، چینی وزارت خارجہ

تائیوان کے مسئلے پر قیاس آرائیاں ایک سنگین چیلنج اوراشتعال انگیزی کے مترادف ہیں، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ ( ) حالیہ دنوں میں ، تائیوان کے کچھ سیاستدانوں نے بار بار غیر ملکی میڈیا کو پیغامات بھیجے جن میں جان بوجھ کر یو این جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی اور دعوی کیا گیا کہ یہ قرارداد “تائیوان کی نمائندگی کے حق کا تعین نہیں کرتی ، اور اس میں تائیوان کا ذکر بھی نہیں ہے” اور اس قرارداد کے مطابق تائیوان کو اقوام متحدہ میں شامل ہونے سے روکنا نامناسب ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان چا لی جیان نے ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 2758 بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قانونی حقائق پر مشتمل ہے اور تائیوان کے حکام سمیت کسی کو بھی اس کی تردید یا تحریف کی اجازت نہیں ہے۔عالمی برادری میں تائیوان کے ان سیاستدانوں کی طرف سے اس مسئلے پر قیاس آرائیاں ایک چین کے اصول کے لیے ایک سنگین چیلنج اوراشتعال انگیزی کے مترادف ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔