Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسینیٹ انتخاب :یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے

سینیٹ انتخاب :یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے

اسلام آباد،الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما وسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ انتخابات 2021 کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا گیا تھا۔ جمعرات کوالیکشن کمیشن کے ریٹرنگ افسر کی جانب سے پی ٹی آئی کے تمام اعتراضات مسترد کردیئے۔قبل ازیں 17 فروری کو ریٹرننگ افسر کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما فرید رحمان نے یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے تھے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو بطور مشترکا امیداوار نامزد کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے دائر اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ وزیراعظم کے حلف کی خلاف ورزی کرنے پر تاحیات نااہلی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے نیب میں ریفرنس زیر التوا ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔دوسری جانب یوسف رضا گیلانی کے وکیل کا جوابا کہنا تھا کہ جن کیسز پر عدالت کا فیصلہ نہیں آیا اس کو مخالفین جواز بنا رہے ہیں۔ مخالف وکیل صرف ان کیسز کا حوالہ دے رہے ہیں جو عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیر اعظم ایک ملین کے قریب فیصلے کیے۔ اس پر صرف چند نیب کورٹ ریفرنس میں آئے ہیں۔، کیس کا زیر التوا ہونا ہر گز وجہ نہیں ہے کہ امیداوار کے کاغذات کو مسترد کیا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔