Saturday, October 5, 2024
ہومپاکستانسینیٹ الیکشن: فرحت شہزادی نے کاغذات واپس لے لیے

سینیٹ الیکشن: فرحت شہزادی نے کاغذات واپس لے لیے

اسلام آباد،خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست اور پی ٹی آئی کی سینیٹ امیدوار فرحت شہزادی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے فرح خان نے اپنے اصل نام فرحت شہزادی کے نام سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور وہ خواتین کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار تھیں تاہم اب انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔الیکشن کمشنر نے فرحت شہزادی کو آج کاغذات کی جانچ پرٹال کیلئے طلب کررکھا تھا لیکن وہ اس سے قبل ہی سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔