Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانیوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد،یوسف رضا گیلانی کی سینٹ میں کامیابی غیر آئینی قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے وکیل عامر عزیز انصاری کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو نااہل کرنے کی بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سینٹ انتخابات سے دو روز قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو منظرعام پر آئی۔ علی حیدر گیلانی غیر قانونی طور پر ہارس ٹریڈنگ کرتے ہوئے پائے گئے۔متن میں شامل ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے شفاف الیکشن کرانا اسی کی آئینی زمہ داری ہے۔ علی حیدر گیلانی نے دو مارچ کو پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی ایم این اے سے ملاقات کا اعتراف کیا۔مریم نواز نے پارٹی ٹکٹ ہی آفر سے اثر انداز ہونے کا اعتراف کیا، الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کس قانون کے تحت منظور کئے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ یوسف رضا گیلانی کا سینٹ الیکشن لڑنا غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔یوسف رضا گیلانی کے نوٹیفیکیشن کو معطل یا جاری ہونے سے روکا جائے۔یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے خلاف الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔