Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ،سیدہ شفق ہاشمی بطور ایڈمنسٹریٹر چارج سنبھالیں گی

اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ،سیدہ شفق ہاشمی بطور ایڈمنسٹریٹر چارج سنبھالیں گی

اسلام آباد،اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہوگئی ،بلدیاتی اداروں کے مدت ختم ہونے کے بعد سی ایم او ایڈمنسٹریٹر کے طور پر چارج سنبھالیں گی، سیدہ شفق ہاشمی بطور ایڈمنسٹریٹر چارج سنبھالیں گی ،سی ایم او کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی منظوری کابینہ نے دی تھی ،مسلم لیگ (ن)کے چیئرمینز نے بلدیاتی اداروں کی مدت میں چار مارچ تک توسیع کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ذرائع کے مطابق رولز آف بزنس نہ بننے کی صورت میں مدت کے اختتام کا تعین کیسے ہوسکتے ہے ، ن لیگ کے چئیرمینز نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ 28 ،29کے تحت بلدیاتی اداروں کی مدت پانچ سال ہوتی ہے ،15 فروری2016کو پہلی میٹنگ ہوئی جس کے تحت14 فروری 2021کو مدت ختم ہو گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔