Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزٹویٹر بندش کیس:فریقین سے 18 اپریل کو جواب طلب

ٹویٹر بندش کیس:فریقین سے 18 اپریل کو جواب طلب

لاہور(سب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے ٹویٹر بندش کیس میں فریقین سے 18 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے صحافی حافظ شاکر محمود کی سوشل میڈیا ایپ ٹویٹر کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 2 ماہ سے ٹویٹر بند ہے، 17 فروری کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹویٹر بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایڈوکیٹ اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو ٹویٹر بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 18 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔