Wednesday, November 13, 2024
ہومپاکستاندس سال بعد پنجاب حکومت کا 1112نہروں کی بھل صفائی کا فیصلہ

دس سال بعد پنجاب حکومت کا 1112نہروں کی بھل صفائی کا فیصلہ

لاہور (سب نیوز)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بھل صفائی کے پروگرام اور پانی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بھل صفائی 26دسمبر سے شروع ہو گی اور 20جنوری تک جاری رہے گی تمام ڈویژنل کمشنرزکونہروں کی بھل صفائی کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیاگیا ہے ،بھل صفائی کے دوران کمشنرز فیلڈ میں رہیں گے اور تمام امور کی نگرانی کریں گے۔بھل صفائی کے ساتھ نہروں کی مرمت پر بھی توجہ دی جائے۔وزیراعلی محسن نقوی کی طرف سے نہری پانی کی چوری کی سدباب کے لئے موثر کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ،انتظامی افسران پانی چوری کے سدباب کے لئے اپنے متعلقہ اضلاع میں موثرایکشن لیں۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میںایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ،سیکرٹریز ،زراعت ،آبپاشی، خوراک، اطلاعات،کمشنرلاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت ہوئی ہیصوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اورتمام ڈویژنل کمشنرزویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔