Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانلیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ مزید2 مقدمات میں بری

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ مزید2 مقدمات میں بری

کراچی،لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔عزیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے کے دونوں مقدمات کلری تھانے میں درج ہیں،دونوں مقدمات میں تین ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، بری ہونے والے دیگر تین ملزمان میں طارق سیاپا،سعید پٹھان اور عمر کچھی شامل ہیں۔ عمر کچھی پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے، ملزمان کے خلاف 2012 میں کلری تھانے میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔عذیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے کے دونوں مقدمات 2007 اور 2009میں کلری تھانے میں درج کیے گئے تھے۔ملزم کے وکیل کے مطابق مقدمے میں نامزد تین ملزمان ملزمان طارق سیاپا،سعید پٹھان اورعمر کچھی پہلے بری ہو چکے ہیں جب کہ عمر کچھی ایک پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے ۔یاد رہے کہ عذیر بلوچ کے خلاف 60 سے زائد مقدمات قائم ہیں جن میں سے11 مقدمات میں وہ بری کیا جاچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔