Saturday, July 27, 2024
ہومشوبزاداکارہ اشنا شاہ ڈبلیو ڈلیو ایف کی خیر سگالی سفیر مقرر

اداکارہ اشنا شاہ ڈبلیو ڈلیو ایف کی خیر سگالی سفیر مقرر

کراچی ،پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف)پاکستان کی خیر سگالی سفیر بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق جانوروں کے تحفظ اور ماحولیات کے لیے سرگرم رہنے والی اداکارہ اشنا شاہ کو ملٹی نیشنل فلاحی ادارے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی سفیر مقرر کردیا ۔اشنا شاہ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے درمیان اس حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا گیا کہ ماحولیات اور جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے اور اداکارہ اشنا شاہ کے درمیان جذبہ خیر سگالی سفیر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔معاہدے کے تحت اداکارہ کو پاکستان میں ماحولیات اور جانوروں کے تحفظ کے لیے سفیر مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ نہ صرف سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مہم چلاتی رہیں گی بلکہ وہ ادارے کے ساتھ مختلف منصوبوں میں مل کر کام بھی کریں گی۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اداکارہ اشنا شاہ کے لئے تعریفی جملے بھی لکھے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔