Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینکیپیٹل ہل حملہ کیس:امریکی سینیٹ نے ڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دیدی

کیپیٹل ہل حملہ کیس:امریکی سینیٹ نے ڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دیدی

واشنگٹن،کپییٹل ہل پر حملے کے لئے اکسانے کے الزام پر امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی۔ ٹرائل کو آئینی قرار دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق56ارکان نے ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں اور چوالیس ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ چھ ری پبلکنز نے بھی مواخذے کے حق میں رائے دی۔ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی تاریخ کے پہلے صدر گزرے ہیں جنہیں دوسری بار مواخذے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل 2016 کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت پر کانگریس کی تحقیقات روکنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق الزامات پر 2019 میں ٹرمپ کا مواخذہ کیا گیا تھا۔ لیکن امریکی سینیٹ نے گزشتہ سال کے آغاز میں انہیں بری کر دیا تھا۔البتہ اس سال 6جنوری کو امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسانے کے الزام میں ٹرمپ کو ایک بار پھر مواخذے کا سامنا ہے۔ٹرمپ کے حامیوں کے کیپٹل ہل پر حملے کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی اور تشدد کے باعث پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ اراکینِ کانگریس کو ان کی جان کے لالے پڑ گئے تھے۔یہ ہنگامہ آرائی اس وقت ہوئی تھی جب اراکینِ کانگریس موجودہ صدر جو بائیڈن کی انتخابات میں کامیابی کی باضابطہ توثیق کے لیے جمع تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔