13

امارات میں پہلی بار وفاقی حکومت کے ڈالر بانڈز کی فروخت

دبئی (آئی پی ایس ) امارات کی مرکزی حکومت نے پہلی بار مارکیٹ میں ڈالر کے بانڈ پیش کیے ہیں جس کے ذریعے تین سے ساڑھے تین ارب ڈالرز حاصل کیے جائیں گے۔ اس سے قبل امارات کی ریاستیں ابوظبی اور دبئی انفرادی طور پر بانڈز جاری کرتی تھیں مگر یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وفاقی سطح پر ایسے بانڈز کا اجرا کیا گیا ہے۔ وام کے مطابق یہ بانڈز دس، 20 اور 40 برس کی مدت کے لیے ہیں۔ دس سالہ مدت کے بانڈز کو 105 بنیادی پوائنٹس کی قیمت پر، 20 برس کی مدت والے بانڈز کو 135 بنیادی پوائنٹس جبکہ 40 سال کی مدت والے بانڈز کو تین اعشاریہ چھ فیصد پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ یہ بانڈز ابوظبی کے بانڈز کے مقابلے میں دس بنیادی پوائنٹس کے ساتھ بڑھ کر مارکیٹ میں آئیں گے۔ پہلی بار اجرا کو دیکھتے ہوئے امید کی جاتی ہے کہ اس میں نیا انشورنس پریمیم ہوگا۔معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والےادارے موڈیز نے ابوظبی کے بانڈز کے تحت متحدہ عرب امارات کے بانڈز کو بھی اے اے ٹو ریٹنگ دی ہے۔ اس اندازے کے تحت بھی ان بانڈز کو مستحکم دیکھا جاتا ہے کہ ان کو ابوظبی حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے جس کی بیلنس شیٹ بہت مضبوط ہے۔ ان بانڈز سے ملنے والا سرمایہ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں