Saturday, July 27, 2024
ہومکھیلٹوکیو اولمپک ٹارچ ریلے کا آغاز ہوگیا

ٹوکیو اولمپک ٹارچ ریلے کا آغاز ہوگیا

ٹوکیو ،ٹوکیو اولمپک کے منتظمین کو امید ہے کہ اولمپک ٹارچ ریلے سے اس ملتوی شدہ اہم اسپورٹس مقابلے کے حق میں رائے عامہ ہموار ہوسکے گی۔ جمعرات کو فوکو شیما سے اولمپک ٹارچ ریلے کا آغاز ہوا جو چار ماہ تک مختلف شہروں سے گزرتے ہوئے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچے گی، جہاں اولمپک کھیل مقررہ وقت کے بجائے اب تاخیر سے شروع ہوں گے۔اس ٹارچ ریلے کو اولمپک کھیلوں اور ان کی مقبولیت کے لیے ایک امتحان بھی سمجھا جا رہا ہے جو کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کر دیے گئے تھے۔مشعل روشن کرنے کی تقریب فوکو شیما میں جے گاوں میں منعقد کی گئی۔ کوئی ایک عشرے قبل ایک زبردست سونامی نے یہاں تباہی مچادی تھی جس میں تقریبا بیس ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے اور فوکو شیما کا دائچی جوہری پاور پلانٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔اولمپک ٹارچ لے کر دوڑنے والی پہلی کھلاڑی آزوسا ایواشی میزو تھیں۔ وہ 2011 میں خواتین کی فٹ بال عالمی کپ جیتنے والی جاپانی ٹیم کی ایک اہم کھلاڑی ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے ٹارچ ریلے کی افتتاحی تقریب میں عوام کو شرکت کی اجازت نہیں تھی تاہم اسے براہ راست نشر کیا گیا۔ البتہ اس موقع پر چند مختصر ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔ ان میں ڈرم کنسرٹ اور فوکو شیما کے رہائشیوں کے ایک گروپ کے ذریعہ رقص اور بچوں کے نغمے شامل تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔