Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادریئل اسٹیٹ کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے،سردار تنویر الیاس

ریئل اسٹیٹ کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے،سردار تنویر الیاس

اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما و وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، وزیراعظم کے تعمیراتی شعبے کے مراعاتی پیکج نے اس شعبے میں ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔

اسلام آباد میں ریئل اسٹیٹ آفس ڈیل میکرز کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ نوجوان محنت کو شعار بنائیں، محنت کسی بھی شعبے میں کامیابی کا واحد راستہ ہے ، تنویر الیاس نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ صاف نیت اور ایمانداری سے محنت کریں، جس نے بھی ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں ایمانداری اور محنت سے کام کیا اس نے نہ صرف معاشرے اپنا منفرد مقام بنایا بلکہ ملکی ترقی میں اپنے حصے کی شمع جلائی،رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم کے تعمیراتی شعبے کے مراعاتی پیکج نے اس شعبے میں ترقی کی نئی راہیں کھولی دی ، نوجوان تعمیراتی پیکج سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ملک کو عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی کی راہ پر ڈال دیا ، وہ دن دور نہیں جب پاکستان اقوام عالم میں اپنا منفرد مقام بنا لے گا۔ تنویر الیاس نے کہا کہ دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی لے رہے ہیں ، تحریک انصاف کی حکومت بھی سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول بنانے میں کامیاب رہی ، انشا اللہ جلد پاکستان سرمایہ کاری کا حب بن جائے گا۔ تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ جولائی میں آزادکشمیر میں بھی انتحابات ہونے جا رہے ہیں ، ریاست بھر میں تحریک انصاف کی بھرپور انتخابی مہم چلا کر بھاری اکثریت سے حکومت قائم کریں گے اور خطے میں عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی کا نیا سفر شروع کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔