Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان سے آئین اور سپریم کورٹ عملا ختم کر دی گئی: فواد چودھری

پاکستان سے آئین اور سپریم کورٹ عملا ختم کر دی گئی: فواد چودھری

لاہور: الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں عام انتخابات ملتوی کرنے کے حکم پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا ردعمل سامنے آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئین اور سپریم کورٹ عملا ختم کر دی گئی ہے، پاکستان اب سر زمین بے آئین ہے۔ واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل کو پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا، نئے حکم نامے کے مطابق پنجاب میں اب انتخابات کیلئے پولنگ 8 اکتوبر کو ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔