لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بعد اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔متحدہ اپوزیشن نے پہلے ہی وزیر اعلی کے لیے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کے اہم رہنماوں کو مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔مسودہ تیار ہوتے ہی قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پیش کیا جائے گا، حتمی منظوری کے بعد تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیش ہو گی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعلی پنجاب نامزد کیے جانے کے بعد عثمان بزدار نے گزشتہ روز اپنا استعفی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ارسال کر دیا تھا۔