Sunday, January 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزبی ایس پی پروگرام :وظائف کی سہ ماہی رقم کو 10500 روپے سے بڑھا کر 13500 روپے کردیا گیا

بی ایس پی پروگرام :وظائف کی سہ ماہی رقم کو 10500 روپے سے بڑھا کر 13500 روپے کردیا گیا

اسلام آباد (سب نیوز )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ گھرانوں کیلئے نئے سال کا تحفہ کفالت وظائف کی سہ ماہی رقم کو 10500 روپے سے بڑھا کر 13500 روپے کردیا گیا ؛ نئے سال کا عزم بینظیر ہنر مند پروگرام ہے، بی بی شہید کا قول تھا کہ ہنر آپ کا سرمایہ ہے؛ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافے پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں: چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی نوشہرہ میں بی آئی ایس پی تحصیل آفس پبی دورے کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگوچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کیلئے کفالت وظائف کی سہ ماہی رقم کو 10500سے بڑھا کر 13500 کردیا گیا ہے تاکہ اس مشکل وقت میں لوگوں کی حتی الامکان مدد کی جا سکے۔ یہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا رجسٹرڈ خاندانوں کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے۔

ضلع نوشہرہ میں بی آئی ایس پی کے پبی تحصیل آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کا عمل اب ڈائنامک ہو چکا ہے ۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ بی آئی ایس پی کی امداد کیلئے مستحق ہیں وہ بی آئی ایس پی تحصیل دفاتر میں اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کیلئے اصل قومی شناختی کارڈ، فارم ب اور بچوں کے سکول کے کوائف لازمی ہیں۔ بینظیر نشوونما اور بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے ذریعے بھی مستحق گھرانوں کو صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔سینیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ اس سال جلد ہی بینظیر ہنر مند پروگرام کا آغاز بھی کیا جارہا ہے کیونکہ ہم مستحق افراد کی زندگیوں میں مزید آسانی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ کا اجرا کرکے پاکستانی لیبر کو بیرون ملک ملازمت کے مواقع فراہم کیے۔ آج بھی پوری دنیا میں ہنر مند افراد کی ڈیمانڈ ہے۔ بی *بی شہید کا قول تھا کہ ہنر آپ کا سرمایہ ہے جو آپ سے کوئی چھین نہیں سکتا۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ نئے سال کیلئے ہمار ا عزم ہے کہ یہ سال ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تکنیکی مہارت ، تربیت اور بینیفشریز کی سہولیات کے لیے وقف کریں گے تاکہ وہ ہنر سیکھ کے نہ صرف اپنے خاندان کی کفالت کریں بلکہ ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ بن سکیں۔ہم صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب اور وزیراعظم شہباز شریف صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافہ کیا۔ قبل ازیں، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی تحصیل آفس میں موجود مستحق خواتین سے گفتگو کی، انکے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔