Saturday, July 27, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیشیامی کا دنگ کر دینے والا کانسیپٹ اسمارٹ فون متعارف

شیامی کا دنگ کر دینے والا کانسیپٹ اسمارٹ فون متعارف

لندن ،شیامی نے اپنا نیا دنگ کردینے والا کانسیٹ فون پیش کیا ہے جس میں ‘کواڈ کروڈ واٹر ڈسپلے’ دیا گیا ہے۔آسان الفاظ میں اس فون میں(جسے کوئی نام نہیں دیا گیا)نہ صرف دائیں اور بائیں سائیڈز پر 88 ڈگری واٹر فال کروڑ مووجد ہے بلکہ اوپر اور نیچے بھی ایسا ہے۔

اس ڈیزائن کے باعث فون میں پورٹس یا بٹنوں کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں ایک حقیقی بیزل لیس فون تیار ہوا ہے، پورٹ اور یونی باڈی ڈیزائن سے لیس ہے۔یہ واضح نہیں کہ اسکرین کے کونشوں پر اسکرین کیسے کام کرے گی جبکہ پروموشنل تصاویر سے لگتا ہے کہ شیامی نے چھوٹے اور گول کٹ آٹس چھوڑ دیئے ہیں۔یعنی مکمل انفٹنی ڈسپلے تو نہیں مگر پھر بھی چونکا دینے والا ضرور ہے۔کمپنی کی جانب سے اس کو آن لائن پیش کیا گیا تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ فون حقیقت میں موجود ہے اور عہدیداران اسے استعمال کررہے ہیں۔کمپنی نے بتایا کہ ڈسپلے کی یہ جدت گلاس بینڈنگ میں ہونے والی پیشرفت اور لیمنٹنگ ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہے۔فون کی دیگر خصوصیات کے بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔اسی طرح اس کی صارفین کے لیے دستیابی کے حوالے سے بھی کمپنی کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔