Friday, May 9, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی کے جھنڈے چھیننا شرمناک فسطائیت اور خوف کی علامت ہے،شریں مزاری

پی ٹی آئی کے جھنڈے چھیننا شرمناک فسطائیت اور خوف کی علامت ہے،شریں مزاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر وسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جھنڈا بھی امپورٹڈ حکمرانوں کو خوفزدہ کرنے لگا،
اسلام آباد میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے پاکستانی جھنڈوں کے ساتھ تحریک انصاف کے جھنڈے بھی فروخت ہونے لگے،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر ہاکروں کو تحریک انصاف کے جھنڈے نہ فروخت کرنے کے حوالے سے ڈرایا دھمکایا جانے لگا،
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد قانون سے بالاتر ہو کر امپورٹڈ حکومت کو اپنی وفاداری ثابت کر رہا ہے،
پرائیویٹ ہاکرز کو 14 اگست کے قریب جھنڈے بیچنے کی اجازت ہے،
ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے جھنڈے چھینے جا رہے ہیں اور ہاکروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،
یہ شرمناک فسطائیت اور خوف کی علامت ہے،
تحریک انصاف کا جھنڈا بھی انہیں ڈراتا ہے!

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔