Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل نئے الیکشن ہیں، شاہد خاقان عباسی

ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل نئے الیکشن ہیں، شاہد خاقان عباسی

شکست کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عمران خان نیازی ہاوس کا اعتماد کھوچکا ہے، سابق وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد، مسلم لیگ( ن) کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس طرح چور بھاگتے ہیں اس طرح اسپیکر بھاگا، قومی اسمبلی کے اجلاس کو اچانک اسپیکر نے ختم کردیا، شکست کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکومت نے کہا اعتماد کا ووٹ لیں گے، 12 گھنٹے نہیں گزرے، اسپیکر ڈائس چھوڑ کر بھاگ گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقا ن عباسی نے کہا کہ جعلی اعتماد کاووٹ لینے اوراسمبلی دھونس دھاندلی سے چلانے کا وقت ختم ہوگیا،ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل نئے الیکشن ہیں، حکومت اکثریت کھو چکی ہے،حکومتی بنچوں پر بیٹھے 17 افراد نے خلاف ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی ہاوس کا اعتماد کھوچکا ہے، وزیرخزانہ کی کمپین وزیراعظم نے خود چلائی، تمہارا کھیل ختم ہوگیا ہے،میدان میں آو،ا نہیں ووٹ ڈالنا نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران تنگ ہیں، حکومت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے، بہت سے ممبران موجود تھے جو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے، فتح عوام، جمہوریت کی فتح ہے، عوام نے کل 2018 کے انتخابات کا جواب دے دیا ہے،قومی حکومتیں ملک کے مسائل کا حل نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔