Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینشاہین کے خاندان نے میری بیٹی کے رشتے کیلئے رابطہ کیا تھا، شاہد آفریدی کی تصدیق

شاہین کے خاندان نے میری بیٹی کے رشتے کیلئے رابطہ کیا تھا، شاہد آفریدی کی تصدیق

کراچی(آئی پی ایس )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے خاندان نے ان کی بیٹی کا رشتہ مانگنے کیلئے ان سے رابطہ کیا تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ اس رشتے کے حوالے سے دونوں خاندانوں کا آپس میں رابطہ ہے۔ شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ تعالی کی منشا شامل رہی تو یہ رشتہ ضرور ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ میں شاہین شاہ آفریدی کی کرکٹ اور زندگی کے میدان میں مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے بھی شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ الحمدللہ۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں شاہد آفریدی کا دعاگو ہونے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔قومی کرکٹر نے شاہد خان آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔