Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانوزیرِ خارجہ کانارویجن ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیرِ خارجہ کانارویجن ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد،وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے نارویجن ہم منصب ایرکسن سورادیکے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال،اہم علاقائی و عالمی امور اور تجارت،سرمایہ کاری و توانائی سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ناروے کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔وزیر خارجہ پاکستان اور ناروے کے مابین تجارتی تعاون کو سراہا اور پاکستان میں ناروے کی سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ نارویجین کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے، ہماری کاروبار دوستز پالیسیوں سے مستفید ہو ہوسکتی ہیں۔وزیر خارجہ نے ناروے کی وزیرِ خارجہ کو افعان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کی کوششوں میں معاونت کیلئے پر عزم ہے۔ناروے کی وزیر خارجہ نے سکاٹیک اور نظام انرجی کے مابین سولر انرجی منصوبے کے معاہدہ میں حکومت پاکستان کے کردار کو سراہا۔ناروے کی وزیرِ خارجہ نے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔