Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانوفاق ، پنجاب میں تعلیمی ادارے دو ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

وفاق ، پنجاب میں تعلیمی ادارے دو ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد،عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے 6 شہروں میں تمام تعلیمی ادارے15 دن کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہورمیں تعلیمی ادارے 15سے28مارچ تک بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے بتایا کہ تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان میں کوروناکیسزکی شرح کم ہے اور ان صوبوں میں50فیصد طلبہ تعلیمی اداروں میں حاضری دیتے رہیں گے۔اسلام آباد میں دفاترمیں 50فیصد حاضری پر کل سے عملدرآمد ہوجائے گا۔ شادی ہالز اورریسٹورنٹس میں انڈورسروسزبدستور بندرہیں گی۔این او سی کے اجلاس میں 15مارچ سے شادی ہالز وغیرہ کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔ این سی اوسی کی شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گیوفاقی وزیر شفقت محمود نے اس ضمن میں کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ابھی صورتحال نومبر اور دسمبر 2020 والی نہیں ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔