Sunday, May 18, 2025
ہومپاکستانعمران خان نظام کی درستگی کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں، سینیٹرفیصل جاوید

عمران خان نظام کی درستگی کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں، سینیٹرفیصل جاوید

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کامیابی کی طرف گامزن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ نظام کی اصلاح کے لیے بحث کرنے میں کوئی حرج نہیں، نظام کا تجزیہ اور تشخیص بہت ضروری ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ قوم کی امنگوں کے مطابق فیصلے اور ترجیحات کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہوتی ہے، اٹھارویں ترمیم کے تجزیے میں بھی کوئی حرج نہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کو مضبوط جمہوری نظام سے براہ راست با اختیار بنانا ایک نہایت اہم ضرورت ہے،عمران خان نظام کی درستگی اور عوام کی کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد اور محنت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم نظام کی درستگی اورمافیا کیخلاف یکجا ہے، اللہ تعالی کے کرم سے پاکستان کامیابی کی طرف گامزن ہے،مضبوط جمہوری نظام وہ ہے جہاں عوام کے پاس فیصلہ سازی کی براہ راست طاقت ہو اور انکے براہ راست ووٹ موثرہوں۔ سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق ایک مظبوط اور با اختیار لوکل گورنمنٹ نظام اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک منتخب اور بااختیار مقامی نظامِ حکومت جمہوری عمل کے لیے زبردست اہمیت رکھتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔