Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسینیٹ انتخابات کیلئے میدان سج گیا،ایوان بالا کی37نشستوں پرپولنگ شروع

سینیٹ انتخابات کیلئے میدان سج گیا،ایوان بالا کی37نشستوں پرپولنگ شروع

اسلام آباد،سینیٹ انتخابات کیلئے میدان سج چکاہے،ایوان بالا کی37نشستوں پرپولنگ کا آغاز 9بجے شروع ہوا،بغیر کسی وقفے کے پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔سینیٹ کے انتخابات کیلئے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں پولنگ اسٹیشن میں تبدیل ہوچکی ہیں اور الیکشن کمیشن کے اسٹاف نے اسمبلیوں کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔قومی اسمبلی کے عملے کا ایوان میں داخلہ بند کردیا گیا ہے اور ہال میں الیکشن کمیشن کا عملہ یا ارکان ووٹر داخل ہو سکتے ہیں جبکہ میڈیا کے بھی پریس گیلری میں فون لے جانے پر پابندی عائد ہے۔قومی اسمبلی میں ریٹرننگ افسر نے ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق اعلان کیا اور ووٹ مسترد تصور ہونے سے متعلق بھی بتا دیا۔ریٹرننگ افسر ظفر اقبال نے کہا کہ خفیہ ووٹنگ کے ذریعے انتخاب ہو رہا ہے ، کوئی بھی شخص ووٹ پر نشان درج نہ کرے ورنہ ووٹ مسترد ہو جائے گا جبکہ 2 لوگوں کو پہلی ترجیح دینے پر بھی ووٹ مسترد ہو جائے گا۔سینیٹ الیکشن کیلئے قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ پی ٹی آئی کے ووٹ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا۔پنجاب سے تمام 11سینیٹرزبلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ آج اسلام آباد کی 2،سندھ کی 11،خیبرپختونخوا اوربلوچستان کی 12،12نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔صوبوں کی نشستوں پر اراکین صوبائی اسمبلی اور اسلام آباد کی 2نشستوں پر اراکین قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔مجموعی طورپر جنرل نشستوں پر 39 امیدوار ،خواتین نشستوں پر 18، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 13اور اقلیتوں کی نشستوں پر8 امیدوار میدان میں ہیں۔بڑے ایوان میں سب سے بڑامقابلہ اسلام آباد میں پی ڈیم ایم کے متفقہ امیدوارا یوسف رضا گیلانی اور حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کے درمیان ہے۔سینیٹ انتخابات میں قومی اسمبلی کے 341ارکان حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ،جیت کیلئے 171 ووٹ درکار ہیں جبکہ حکومت کے پاس 181اوراپوزیشن اتحاد160ارکان پر مشتمل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔