Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینسوزوکی کی سب سے طاقتور اور تیزرفتار موٹرسائیکل متعارف

سوزوکی کی سب سے طاقتور اور تیزرفتار موٹرسائیکل متعارف

اسلام آباد ،سوزوکی نے اپنی سب سے طاقتور موٹرسائیکل ہایابوسا کا تھرڈ جنریشن ماڈل متعارف کرادیا ہے۔سوزوکی موٹر کارپوریشن کی جانب سے 5 فروری کو ہایابوسا 2022 کو متعارف کرایا، جس کو سب سے پہلے رواں ماہ کے آخر میں یورپ میں پیش کیا جائے گا۔

اس کے بعد بتدریج دنیا بھر میں یہ صارفین کو دستیاب ہوگی۔اس نئے ماڈل میں کافی کچھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور تھرڈ جنریشن ماڈل کا ڈیزائن پہلے سے زیادہ بہتر ہے، جس میں ٹو ٹون باڈی کلر قابل ذکر ہے۔موٹرسائیکل کے فرنٹ پر ایل ای ڈی ہیڈلائٹ موجود ہے جبکہ ٹرن سگنلز کے لیے بلٹ ان پوزیشن لائٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس میں 1340 سی سی ان لائن فورسلینڈر، لیکوئیڈ کول انجن اب یورو 5 اسٹینڈرڈ کے ساتھ ہے۔انجن میں رائیڈ بائی وائر الیکٹرونک تھروٹل سسٹم بھی موجود ہے۔کمپنی کے مطابق یہ نیا سیٹ اپ لو اور مڈرینج میں آٹ پٹ اور ٹورکیو کو بڑھانے کے لیے ہے۔انجن آٹ پٹ 187.7 ہارس پاور ہے اور اس میں 6 اسپیڈ ٹرانسمیشنز موجود ہیں۔ موٹرسائیکل کا مجموعی وزن 264 کلوگرام ہے جبکہ کمپنی کا دعوی ہے کہ فیول مائلیج 14.9 کلومیٹر فی لیٹر ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔