Friday, November 8, 2024
ہومشوبزاذان سمیع 63 موسیقاروں کے ساتھ پہلا میوزک البم ریلیز کرنے کو تیار

اذان سمیع 63 موسیقاروں کے ساتھ پہلا میوزک البم ریلیز کرنے کو تیار

اسلام آباد ،گلوکار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے موسیقار، لکھاری و اداکار اذان سمیع خان یوں تو چند فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دینے سمیت گلوکاری بھی کر چکے ہیں تاہم اب جلد ہی وہ پہلا میوزک سولو ایلبم ریلیز کرنے والے ہیں، جس میں دنیا کے 5 ممالک کے 63 موسیقار ان کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

اذان سمیع خان نے جلد ہی ریلیز ہونے والے اپنے پہلے میوزک سولو البم میرا تیرا سے متعلق اگرچہ انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پوسٹس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔اذان سمیع خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پہلے میوزک البم پر کافی محنت کی ہے اور ان کے البم کو سننے والوں کے لیے بہتر تحفہ بنانے کے لیے ان کا دنیا کے 5 ممالک کے 63 موسیقاروں و تکنیکی عملے کے ارکان نے ساتھ دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔